Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کیلئے مختص اسپتال کا دورہ

شائع 18 جون 2020 05:22am

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کراچی میں کورونا مریضوں کے لیے مختص اسپتالوں کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق سندھ کو درکار تمام سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔ این ڈی ایم اے تین سو بیاسی بیڈز کا تمام سامان آکسیجن سسٹم سمیت مہیا کر رہا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا جناح اسپتال کراچی میں مختلف اقسام کے سترآکسیجن بیڈز فراہم کرنے کیے جائیں گے۔ سامان دس سے پندرہ دن میں حکومت سندھ کے حوالے کیا جائے گا۔